نیب قوانین میں ترامیم این آر او ہے، کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہوں گے: عمران خان


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں ترامیم کے بعد کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہوں گے، پاکستان میں اینٹی کرپشن کو تباہ کر دے گی۔

ترقیاتی منصوبوں اورسکیم میں کرپشن پرکوئی کارروائی نہیں،24 گھنٹے میں ملزم پیش کرنا ہو گا،نیب ترمیمی بل منظور

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اپنے اور خاندان کے کیسز میں مداخلت کررہے ہیں، نیب قوانین میں ترامیم بنیادی طور پر این آر او ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور زرداری کے کیسز بند کیے جائیں گے، ایف آئی اے نے بھی شہبازشریف کے کہنے پر ریفرنس واپس لے لیا۔

عمران خان جو کر رہے ہیں، فساد ہے، اس کو روکنا جہاد ہے، نیا ردالفساد لانچ کریں گے: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مطالبہ کیا کہ سیاستدانوں کے تمام میگا کیسز کی نگرانی کے لئے جج تعینات ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں