عمران خان کہتے ہیں، کرپشن کا الزام نہیں، بی آرٹی، مالم جبہ، راولپنڈی رنگ روڈ اور گوگی اسکینڈلز کیا ہیں؟: شازیہ مری


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نا گزیرتھا، سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کیے تھے۔

عمران خان جو کر رہے ہیں، فساد ہے، اس کو روکنا جہاد ہے، نیا ردالفساد لانچ کریں گے: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیرشازیہ مری نے فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک کروڑ 40 لاکھ خاندانوں کو 28 ارب روپے کا ریلیف دے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مختلف طریقوں سے انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، محمود خان نے وزیراعظم کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے۔

عمران خان اجازت دیں آئندہ لانگ مار چ میں فورس استعمال کروں گا، محمود خان

شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی کو ہضم نہیں ہو رہا ہے کہ ان کی کرسی چلی گئی، یہ قابل قبول نہیں صوبے کے وسائل کو وفاق پر حملے کے لیے استعمال کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے جتھوں کے ہمراہ اسلحہ لانے کا بھی اعتراف کیا ہے، عمران خان کہتے ہیں کہ میری حکومت پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔

اسمبلی میں واپس جانے کا مطلب امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنا ہے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ مری نے استفسار کیا کہ بی آرٹی، مالم جبہ، راولپنڈی رنگ روڈ اور گوگی اسکینڈلز کیا ہیں؟


متعلقہ خبریں