اوگرا کا جون کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 9 پیسے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایک کلوگرام کی نئی قیمت 218 روپے 75 پیسے ہو گئی۔

ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 154 روپے 48 پیسے سستا ہوگیا، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2581 روپے 35 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ مئی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈ ر2735 روپے 83 پیسے کا تھا۔

اوگرا کا مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون 2022ء کیلئے ہے۔


متعلقہ خبریں