اسمبلی میں واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اسد عمر

لانگ مارچ میں وزیر آباد سے شرکت کروں گا، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں اسمبلی میں واپسی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سنتے رہتے ہیں حکومتی ارکان کی خواہش ہے ہم اسمبلی میں آجائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے، حکومت کی جانب سے براہ راست اسمبلی میں واپسی کا نہیں کہا گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت بھی الیکشن کی بات کرتی رہی ہے۔

عمران خان کو حراست میں لیا گیا تو تاریخ معاف نہیں کرے گی، اسد عمر

انہوں نے کہا کہ حکومت دعویٰ کر رہی تھی عمران خان اسلام آباد نہیں پہنچ سکیں گے اور ملک بھر سے 20 لوگ بھی نہیں نکلیں گے جب کہ عمران خان کے ساتھ نا ختم ہونے والا قافلہ چل رہا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت نے بے دریغ آنسو گیس کی شیلنگ کی،ملک بھر میں حکومت نے لاقانونیت کا مظاہرہ کیا،عمران خان نہیں چاہتے تھے کہ اسلام آباد میں کوئی تصادم ہو۔


متعلقہ خبریں