فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کی بحالی کافیصلہ

الزام لگانیوالا عمران نیازی چور ہے، سازش والے بیانیے میں بھی ناکامی ہو گی: مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ملکی فلمی صنعت کو ریلیف دینے کے لئے فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کی بحالی کا بڑا فیصلہ کرلیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فلم و ثقافت کے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مرتب کردہ تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔ جلد سفارشات تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجابی فلم قیمتی اثاثہ ہے، جس پر اس وقت جمود طاری ہے۔ اس میں پھر جان ڈالیں گے۔ بچوں کے لئے تیار ہونے والے مواد پر خصوصی رعایت دیں گے تاکہ بچوں کے لئے بہترین فلمیں، کارٹون، ڈرامے، کہانیاں اور تعلیم و تربیت سے متعلق پروگراموں کی حوصلہ افزائی ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ فلم کو صنعت کا درجہ دے رہے ہیں۔ صنعت کے طور پر اس شعبے کو رعایتیں دیں گے۔ فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں وزیراطلاعات نے فلم انڈسٹری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کے مطالبے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔


متعلقہ خبریں