پاک فوج کا ایٹمی قوت بننے میں کردار ادا کرنے والوں کو خراج تحسین


راولپنڈی: مسلح افواج نے نیوکلیئر صلاحیت حاصل کرنے میں کردار ادا کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 سال قبل 28 مئی 1998 کو پاکستان نے نیوکلیئر صلاحیت حاصل کی تھی اور 24 سال قبل اسی دن پاکستان ایٹمی قوت بنا جس سے خطے میں طاقت کا توازن بحال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیےایٹمی صلاحیت برقرار رکھے گا ، دفتر خارجہ

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے نیوکلیئر صلاحیت حاصل کرنے میں کردار ادا کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملک کا دفاع مضبوط کرنے والوں نے مشکلات کے باوجود نیوکلیئر صلاحیت کو ممکن بنایا۔


متعلقہ خبریں