اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے کہا ہے کہ مارشل لا کی پیداوار نے مارشل لا کے جبر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
کسی سے ڈیل نہیں ہوئی، اسلام آباد بیٹھ جاتا تو خون خرابہ ہوتا، عمران خان
ہم نیوز کے مطابق شہباز گل نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
عمران خان الٹی میٹم نہ دیں، وہ 6 صدی تک واپس نہیں آ سکتے، وفاقی وزیر اطلاعات
مارشل لاء کی پیداوار جماعت نے مارشل لاء کے جبر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
فیملیز پر بد ترین آنسو گیس کی شیلنگ کی
جب سب کچھ نا چلا تو فوج کو بلا کر عوام کو اداروں کے سامنے کرنے کی سازش کی
جو خان نے ناکام بنائیظلم سے آج تک کوئی تحریک ناکام نہیں ہوئی اور نہ یہ تحریک ہو گی
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 27, 2022
شہباز گل نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ فیملیز پر بد ترین آنسو گیس کی شیلنگ کی، فوج کو بلا کرعوام کو اداروں کے سامنے کرنے کی سازش کی۔
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا کہ ظلم سے آج تک کوئی تحریک ناکام نہیں ہوئی اور نہ یہ تحریک ہو گی۔