پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا، پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب رہا۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔
واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔