لانگ مارچ، پنجاب سےاسلام آباد جانیوالے والے راستے بند کرنے کا حکم


 حکومت  نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد جانیوالے والے راستے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کرنے کا احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔  پنجاب  کے تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستے بند کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع سے اسلام آباد جانیوالی ٹرانسپورٹ بھی بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ

وزیراعلی ٰپنجاب  حمزہ شہباز کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد راولپنڈی کے سنگم فیض آباد انٹرچینج کو بھی بند کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔فیض آباد انٹرچینج پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے۔

اسلام آباد کےریڈ زون جانےوالےتمام راستےبند کردیے گئے ہیں۔اسلام آبادکےایوب چوک،ایکسپریس وے،نادراچوک اورسریناچوک بند کر دیا گیا ہے۔ریڈ زون داخلے کےلیے صرف مارگلہ روڈ سے راستہ کھلا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پشاورموٹروےکودریائےسندھ کےپل کےقریب بندکردیاگیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں