وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عوام الناس کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:جب اقتدار ہاتھ لگتا ہے نون لیگ فسطائیت پر اترتی ہے، عمران خان
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کےمترادف ہے۔ایسے دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ہر غیر قانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:معیشت کی بحالی پر حملہ برداشت نہیں ہو گا،مریم اورنگزیب
اجلاس میں مفاد عامہ کےلئے تمام راستے کھلے رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔دھرنے سے متعلق عدالتوں کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 25 مارچ کو اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اور انتخابات کے اعلان کا مطالبہ کیا ہے۔