سپریم کورٹ کے حکم پر چیئرمین نیب نے نیب میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر فوری پابندی لگا دی ہے۔
نیب اعلامیہ کے مطابق حال ہی میں کی گئیں پوسٹنگزاورٹرانسفرز پر عملدرآمد بھی فوری طور پر روک دیا گیا ہے، چیئرمین نیب کی نیب ہیڈکوارٹرزاوربیوروز کو عدالتی فیصلے پرمن وعن عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے تحقیقاتی اداروں کی تفتیش میں حکومتی مداخلت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ہائی پروفائل کیسز ،خصوصی عدالت اورنیب کیسز میں تقرری وتبادلوں سے روک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان آج ملتان جلسے میں اسلام آباد مارچ کی تاریخ دیں گے
حکومتی ارکان کے خلاف تفتیش میں مبینہ حکومتی مداخلت پر ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کر رہا ہے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیب لاہور اور ایف آئی اے سے کئی افسران کا تبادلہ کیا گیا، ہائی پروفائل کیسز میں تبادلے اور تقرریوں پر تشویش ہے۔