عمران خان جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ دینے کا اعلان کر دیا۔

عمران خان نے لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین اجتماع پر وکلا کا مشکور ہوں اور وکلا جب تک کسی تحریک میں شامل نہیں ہوتے وہ کامیاب نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت امریکی سازش کے تحت وجود میں آئی اور پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک میں وکلا میرا ساتھ دیں۔ وکلا کو اسلام آبا د کے لیے دعوت دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا غیر ضروری اور لگژری اشیا کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جمعہ کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا سب نے ساتھ  دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ غریبوں کو کیوں جیل میں ڈالتے ہیں ؟ مجھے اپنے وکیلوں کی ضرورت ہے آپ نے اپنے بچوں کے لیے ملک کو آزاد بنانا ہے اور اللہ نے ہمیں زمین پر انصاف قائم کرنے کے لیے بھیجا ہے۔ تحریک آزادی وکلا نے کامیاب کرائی تھی جتنا کسی ملک میں رول آف لا کم ہوگا اتنی ہی غربت ہو گی۔


متعلقہ خبریں