بولٹن مارکیٹ واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں، خرم شیر زمان

بکھری آلائشوں اور گندگی کے ڈھیر نے حکومت سندھ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پولیس کی ڈیوٹیاں وزرا کے گھروں پر لگا دی گئی ہیں اور ان کی کارکردگی صفر ہے۔

کراچی: بولٹن مارکیٹ کاغذی بازار کے قریب دھماکہ، خاتون جاں بحق، 11 افراد زخمی

ہم نیوز کے مطابق کاغذی بازار بولٹن مارکیٹ میں پیش آنے والے اندوہناک سانحے پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

خرم شیر زمان نے الزام لگایا کہ پی پی کی حکومت نے رینجرز کے اختیارات کو بھی محدود کر رکھا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں جن امور پر بحث ہوئی وہ عوام کے سامنے لائے جائیں۔

جامعہ کراچی دھماکے کی طرز پر حملے کا منصوبہ ناکام،خاتون دہشتگرد گرفتار

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ یہ امپورٹڈ حکومت ہے جس نے صرف اپنے مال کی فکر کرنی ہے۔ انہوں نے سانحہ کی فوری تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

 


متعلقہ خبریں