ایک ہفتے میں آٹے کا20 کلو کا تھیلا 720 روپے تک مہنگا ہوگیا

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کل سے ہڑتال کا اعلان

 اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کردیئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا20 کلو کا تھیلا 720 روپے تک مہنگا ہوگیا ۔اسلام آباد میں آٹے کا20 کلو کا تھیلاایک ہزار 520روپے تک پہنچ گیا۔راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا706روپے67 پیسے تک مہنگا ہوا۔

دستاویز کے مطابق حالیہ ہفتے فیصل آباد میں آٹے کا20 کلوکا تھیلا600 روپے تک مہنگا ہوا۔پشاور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں590 روپے تک اضافہ ہوا ۔

ایک ہفتے میں سرگودھا میں آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 550روپے تک مہنگا ہوا۔ملتان میں 530،لاہور،بنوں میں آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت 520 روپے تک بڑھی ۔گوجرانوالہ،سیالکوٹ،بہاولپور میں آٹے کا تھیلا500 روپے تک مہنگا ہوا

دستاویز کے مطابق ایک ہفتے میں سکھر میں آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت60روپے تک بڑھی۔حیدر آباد40 اورکوئٹہ میں آٹے کا 20کلوکا تھیلا20 روپے تک مہنگا ہوا ۔


متعلقہ خبریں