خان صاحب آپ کی تبدیلی کی سازش وائٹ ہاوس نہیں،بلاول ہاوس نے کی ، بلاول بھٹو


کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ اورجمہوریت کی جیت پرکارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں، ہم نے سلیکٹڈ کٹھ پتلی وزیراعظم کو گھربھیج دیا ہے۔

ادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبر میں الیکشن کرائے: شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق بحیثیت وزیر خارجہ پہلی مرتبہ کراچی آمد کے بعد منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت اورجمہوریت پریقین رکھتی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ جیالوں نے آمرضیاالحق کا مقابلہ کیا، آپ نے جمہوری جدوجہد کے ذریعے آمرمشرف کو بھی گھر بھیجا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری نے جیلوں کو برداشت کیا لیکن اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کیا،ہم نے پہلے واضح کر دیا تھا کہ سلیکٹڈ راج کوقبول نہیں کریں گے، ہم نے پارلیمان کا راستہ اپنایا اور جمہوری طریقے سے سلیکٹڈ کو گھر بھیجا، سلیکٹڈ کہتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ان کے خلاف سازش ہوئی، وائٹ ہاؤس میں نہیں ،بلاول ہاؤس میں آپ کے خلاف سازش ہوئی۔

رانا ثنا اللّٰہ نے عمران خان کو سیاست کا ڈبل شاہ قرار دے دیا

چیئرمین پی پی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سلیکٹڈ اب کہتا ہے یہ بیرونی سازش ہے، ہم نے سیاسی مخالفت بھول کر سب جماعتوں کے ساتھ مل کر پی ڈی ایم قائم کی، پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی تو ہماری حکمت عملی واضح تھی، شروع میں ہمارے اپنے ساتھیوں نے بھی ہماری بات نہیں مانی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سلیکٹڈ نےاپنے دورمیں روزگارکا وعدہ دلاکرلوگوں کوبےروزگارکیا، عمران خان ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے گئے ہیں، عمران خان عوام کا نمائندہ کبھی نہیں تھا۔

پہلے انتخابی اصلاحات پھر الیکشن، آئی ایم ایف پروگرام کے آنے تک مشکلات ہونگی: زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان پارلیمان کوآزادی سے چلنے نہیں دے رہا تھا، عمران ہرادارے پرحملہ آورہوا، وہ ہرادارے کو ٹائیگرفورس بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ عمران، مجھے کیوں نہیں بچایا تحریک چلا رہے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ ادارے جمہوری نظام میں مداخلت کریں، عمران خان اداروں پرحملہ آورہیں، عمران خان خزانہ خالی کرکے گئے ہیں، عمران خان چاہتے تھے کہ معاشی بحران پیداہو۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کوعالمی سطح پرتنہا کیا، یہ کس قسم کا وزیراعظم تھا جو ملکی مفاد کو نقصان پہنچا رہا تھا؟ یہ وہ وزیراعظم تھا جس نے ہماری معیشت کوتباہ کیا۔

میں نیا پاکستان بنتے دیکھ رہا ہوں، عمران خان

قبل ازیں چیئرمین پی پی کا کراچی پہنچنے پر شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ سمیت وزرا اور کارکنان نے بحیثیت وزیر خارجہ پہلی مرتبہ آمد پر انہیں خوش آمدید کہا جب کہ جیالوں نے فلک شگاف نعرے بازی بھی کی۔


متعلقہ خبریں