حکومت نے عام انتخابات 25 جولائی کو کرانے کا فیصلہ کر لیا


اسلام آباد: وزیراعظم نے 25 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کی سمری ایوان صدر کو ارسال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 25 سے 27 جولائی کے درمیان کسی ایک دن عام انتخابات کرانے کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی تاہم حکومت انتخابات کے انعقاد سے متعلق سمری نگراں صدر سے منظور نہیں کرانا چاہتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری کی منظوری کے لئے حکومت کو صدر مملکت ممنون حسین کی واپسی کا انتظار ہے، صدر ممنون حسین عمرہ کی ادائیگی کے بعد بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب وطن واپس پہنچیں گے۔

سمری کی منظوری کے بعد ایک  ہفتے میں الیکشن  شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں