31 مئی تک ڈالر 200 روپے کا ہو جائے گا، شیخ رشید کا دعویٰ

ڈاکو راج ختم کرنےکیلئے سندھ کو ڈرون سمیت ہر قسم کا اسلحہ دیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ 31 مئی تک ڈالر 200 روپے کا ہو جائے گا۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی ہے اور 31 مئی تک ڈالر 200 روپے کا ہو جائے گا۔ مہنگائی بڑھ جائے گی اور ہمارا ملبہ بھی ان پر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے گھیر کر آپ کو فیصل آباد کے گھنٹہ گھر میں مارا ہے اور آصف زرداری نے آپ کے ساتھ وہ کیا ہے کہ نہ آپ ادھر کے رہے نہ ادھر کے۔ پاسپورٹ مل گیا ہے اب نواز شریف کو واپس بلائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا گیا

شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2 وزیر خزانہ ہیں مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار۔ اس جہاز سے ہی لوگ اتر جائیں گے کہ ان کے ساتھ سفر نہیں کرنا۔

انہوں نے کہا کہ جس نے یہ ماسٹر پلان بنایا اس نے عمران خان کی خدمت کی ہے اور عمران خان ہیرو بن گیا ہے اور یہ لوگ زیرو ہو گئے ہیں۔ ان تمام جماعتوں کا ستیاناس ہو گیا ہے جبکہ اگر انتخابات میں تاخیر ہوئی تو یہ عمران خان کی خدمت ہو گی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ سارے ادارے ہمارے ادارے ہیں اور ہمیں ان اداروں پر فخر ہے۔ مجھے عظیم افواج پر ناز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی حکومت نام کی چیز نہیں ہے۔ اب شہباز شریف قوم سے خطاب کر کے بتائیں اگر ملک ڈیفالٹ ہو گیا تو کیا کریں گے۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں نگران وزیر اعظم پر اتفاق کریں، نگران حکومت لائیں اور گھر چلے جائیں۔


متعلقہ خبریں