قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سال سے ان پر نہ کسی کا دباو تھا اور نہ انہیں لایا جا سکتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق آئین اورقانون کےمطابق نیب فرائض کی ادائیگی پر سختی سے یقین رکھتا ہے، سزائیں کسی خواہش پر نہیں دی جاتیں۔
موجودہ نیب قیادت کے دور میں1405ملزمان کو سزائیں ہوئیں، نیب مقدمات میں ٹھوس اور موثر شواہد کی ضرورت ہوتی ہے۔
نیب کا بنیادی مقصد کرپشن کا خاتمہ ہے، وفاداریاں ریاست کیلئے ہیں، چیئرمین نیب
اعلامیے کے مطابق مختلف ممالک میں وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کیلئے کوئی عرصہ مقرر نہیں ہوتا، وائٹ کالر کی تفتیش کیلئے اداروں کو انتہائی مناسب وقت دیا جاتا ہے۔