خبردار مردوں کو گنجا پکارنا جنسی ہراسانی قرار، برطانیہ کی عدالت نے فیصلہ سنادیا


خبردار مردوں کو گنجا پکارنے پر جنسی ہراسانی کا کیس بنے گا، برطانیہ کی عدالت نے فیصلہ سنادیا۔

دنیا میں مرد اور خواتین دونوں کو گنجے پن کی شکایت ہوتی ہے، لیکن مرد حضرات میں یہ بیماری زیادہ پائی جاتی اور وہ اپنے بال مکمل یا کچھ حصے سے کھو دیتے ہیں، جنہیں پھر اپنے ساتھیوں کی وجہ سے خوب مزاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

لیکن اب ان مرد حضرات کی مدد کے لیے برطانوی عدالت سامنے آ گئی ہے، عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق برطانوی ملازمین کے ٹریبونل نے فیصلہ دیا ہے کہ مردوں کیلئے لفظ ʼگنجا ʼاستعمال کرنا  جنس سے متعلق اور امتیازی سلوک کے مترادف ہو سکتا ہے۔

یہ پڑھیں: اولاد نہ ہونے پر والدین کا بیٹے کے خلاف مقدمہ

یہ فیصلہ ایک64 سالہ الیکٹریشن ٹونی فن کے معاملے میں سامنے آیا جنہوں نے یارکشائر میں مقیم ایک چھوٹی خاندانی کمپنی میں کام کرنے والے اپنے ساتھی کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔

ٹونی فن کا کہنا تھا کہ انہیں کام کے اوقات میں گنجے پن کا طعنہ دیا گیا جس سے ان کی تضحیق ہوئی۔ جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔

فن کے جنسی ہراسانی کے دعوے کو درست مانتے ہوئے ٹربیونل نے یہ بھی قرار دیا کہ انہیں 24سال کی ملازمت کے بعد غیر منصفانہ طریقے سے عہدے سے ہٹایا گیا

 


متعلقہ خبریں