یوکرین جنگ کے مخالفین نے روسی سفیر کا منہ لال کر دیا

یوکرین جنگ کے مخالفین نے روسی سفیر کا منہ لال کر دیا

وارسا: یوکرین میں جاری جنگ کے مخالفین نے روسی سفیر کے منہ پر لال رنگ پھینک کر انہیں رنگ دیا۔

یوکرین کے اسکول پر روسی بمباری: 60 افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی اور مشرقی یورپ کے نشریاتی ادارے نیکسٹا ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب روسی سفیر سارگے اندریو پولینڈ میں واقع ایک قبرستان میں دوسری جنگ عظیم میں مارے جانے والے روسی فوجیوں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے لیے پہنچے تھے۔ قبرستان پولینڈ کے شہر وارسا میں واقع ہے۔

اس حوالے سے مشرقی یورپ کے خبر رساں ادارے سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس وقت روسی سفیر کے منہ پر لال رنگ پھینکا گیا تو اس وقت ان کے اطراف میں ان کا اسٹاف بھی موجود تھا۔

روس پر امریکہ کی نئی پابندیاں عائد

سفیر پر لال رنگ پھینکے جانے کے دوران وہاں موجود مظاہرین نے روسی سفیر کے خلاف فاشسٹ کے نعرے لگائے اور انہوں نے ہاتھوں میں یوکرین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

روسی سفیر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور سفیر کو ان کے عملے سمیت بحفاظت وہاں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

نیکسٹا ٹی وی کے مطابق سفیر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد روس اپنے سفیر کو وارسا سے بلانے اور ماسکو میں متعین روسی سفیر کو ملک سے نکالنے کا ارادہ رکھتا ہے تاہم اس حوالے سے کریملین نے تصدیق نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے دن روس میں منعقد ہونے والی سالانہ فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا تھا کہ یوکرین میں روسی افواج نازی ازم کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روسی صدر نے یوکرین میں موجود فوجیوں کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ آپ اپنے ملک کے لیے اور اس کے مستقبل کے لیے لڑ رہے ہیں تا کہ کوئی دوسری جنگ عظیم کے سبق کو نہیں بھولے۔

امریکہ نے یوکرین کیلئے مزید 15 کروڑ فوجی امداد کا اعلان کر دیا

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے اپنے خطاب میں یوکرین کو نیٹو ہتھیاروں کی سپلائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہ راست ہماری سرحدوں پر ناقابل قبول خطرہ پیدا کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں