دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ایک پوسٹ کی، جو ان کی والدہ کو پسند نہیں آئی، اور انہوں نے سب کے سامنے ہی بیٹے کو ڈانٹ دیا۔
ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنی پُراسرار حالات میں مرنے کے بارے میں بات کی، جس پر صارفین سمیت ان کی ماں بھی حیران ہو گئیں۔
ایلون مسک نے لکھا کہ اگر میں پُراسرار حالات میں مر جاتا ہوں، تو آپ کو جان کر اچھا لگے گا۔ جس پر ان کی والدہ نے لکھا کہ یہ کوئی مزاق نہیں ہے۔
Sorry! I will do my best to stay alive.
— Elon Musk (@elonmusk) May 9, 2022
جس پر ایلون نے کہا کہ ٹھیک میں زندہ رہنے کی پر ممکن کوشش کروں گا۔
اس ٹوئٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ نہیں، آپ نہیں مریں گے کیونکہ دنیا کو آپ کی اصلاح کی ضرورت ہے۔ جبکہ ایک نے لکھا کہ ہم آپ کی ہر حال میں حفاطت کریں گے۔
یاد رہے حال ہی میں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک کی جاگیر میں ٹوئٹر بھی شامل ہو گیا ہے، دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر میں 44 ارب ڈالرز کا معاہدہ طے پایا جس کے بعد مسک ’ٹوئٹر‘ کے مالک بن گئے ہیں۔
ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ آزاد تقریر ایک فعال جمہوریت کی بنیاد ہے اور ٹوئٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جہاں مستقبل کے اہم معاملات پر بحث کی جاتی ہے۔ وہ بھی نئے فیچرز شامل کرکے ٹوئٹر کو پہلے سے بہتر اور صارفین کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے اوپن سورس الگورتھم بنائیں گے۔