پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما مراد سعید نے کہا کہ بھکاری قوم کی قیادت کر سکتے ہیں نہ قوم انہیں اپنا لیڈر سمجھتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے ضمیر کٹھ پتلیوں نے بیرونی سازش کے ذریعے اقتدار کا راستہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی خود مختاری کیلئے کھڑے ہوئے، بیرونی سازش کےتحت امپورٹڈ حکومت کومسلط کیا گیا، یہ وہی لوگ ہیں جو اس ملک کو لوٹتے رہے، پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار اس کی تعمیر کی باتیں کر رہے ہیں۔
عمران خان جہاں جہاں جائیں فول پروف سیکورٹی دی جائے، شہباز شریف کا حکم
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں مفت علاج ہوتا تھا،شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں کو پنجاب نہیں آنے دوں گا،
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نےمقصود چپڑاسی کے ذریعے اربوں روپےبےنامی اکاوَنٹس میں ڈال دئیے، انہیں 40 ارب کا حساب دینا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ سب کے بیانیوں پر بھاری ہے۔