اتنی صلاحیت ہے کہ ڈالر کا ریٹ 5 روپے ہونا چاہیے، آصف زرداری

اتنی صلاحیت ہے کہ ڈالر کا ریٹ 5 روپے ہونا چاہیے، آصف زرداری

نواب شاہ: سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ ڈالر کا ریٹ پانچ روپے پاکستانی کے مساوی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ اس لیے شروع نہیں کیا کہ چھوٹی سڑکیں اور ٹرام بنالوں۔

ابھی 50 فیصد کامیابی ملی ہے،50 فیصدکام باقی ہے، آصف زرداری

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے نواب شاہ کے قریب واقع گاؤں میں منعقدہ استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
مجھےسب اچھاہےکی رپورٹ دی جاتی ہے لیکن آج دیکھا کہ گاؤں کا راستہ خراب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے گاؤں گاؤں جا رہا ہوں تا کہ پتہ چلے کہ سڑکیں کیسی بنی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میرے لوگوں نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، صدربنا تو بلوچستان کے غم بہت کم کیے لیکن بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں اب بھی بہت سے مسائل ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ مسائل کا حل طاقت کے ذریعے نکالتا ہوں، میں آپ لوگوں کے سامنے سرخرو ہوا، اگر بھاگ جاتا تو اپ کہتے اچھا تووہ تم ہو جو لندن میں رہتے تھے۔

شریف اور زرداری خاندان اپنے کیسز ختم کر کےخود کو این آر او ٹو دیں گے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ اپنے حلقے کے لوگوں سے ہمیشہ محبت کی ہے اور کرتا رہوں گا، مجھے اپنے کارکنوں سے کوئی بھی دور نہیں کرسکتا، حلقے کےلوگوں نےمجھے ووٹ دے کرایوانوں تک پہنچایا۔

ہم نیوز کے مطابق قبل ازیں انہوں ںے زرداری قبیلے کے معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی طور پر پہلی کامیابی حاصل کر لی، اب آگے کی طرف بڑھنا ہے۔

زرداری قبیلے کے معززین سے ملاقات کے دوران سابق صدر کو وفد کے اراکین نے مبارکباد دی جس کے جواب میں انہوں نے بھی معززین کے وفد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ زرداری قبیلے نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی آپ کے لیے کام کیے ہیں، آئندہ بھی آپ کے مسائل کے حل کو ترجیح دوں گا، سیاسی طور پر پہلی کامیابی حاصل کی اب آگے کی طرف بڑھنا ہے۔

عمران خان ناکام حکمت عملی کی وجہ سے ناکام ہوئے، آصف زرداری

ہم نیوز کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ درس گاہوں کے قیام اور اسپتالوں کی تعمیر سے متعلق نواب شاہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں