ہتھیاروں کی دوڑ، اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز تقاریر سے عالمی مسائل میں اضافہ ہوا، منیر اکرم

فائل فوٹو


اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی دوڑ، اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز تقاریر سے عالمی مسائل میں اضافہ ہوا۔

چین اور ترقی پذیر ممالک پر مشتمل گروپ 77 کی انفارمیشن کمیٹی اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا اور آب و ہوا کی تبدیلی جیسے مسائل نے چیلنجز بڑھا دیے۔

ا نہوں نے کہا ہے کہ بیشتر ممالک کو خوراک،توانائی اور سپلائی چین کی رکاوٹ جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دنیا کے درمیان ڈیجیٹل فرق وسیع ہورہا ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ عالمی امن و استحکام کے لیے پیغامات کو واضح اور موثر انداز میں سنا جانا چاہیے۔وسیع عالمی معاونت کیلئے اطلاعات اور معلومات کی کمیٹی کا کردار اہم ہے۔


متعلقہ خبریں