اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے خبردار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی کردار کشی کے لیے بڑی مہم شروع ہونے والی ہے، جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کےذریعے عمران خان کے کردار پر بات ہو گی۔
نیب کا فرح خان کیخلاف ریکارڈ کے حصول کیلئے متعلقہ محکموں کو خطوط لکھنے کا فیصلہ
ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ 2018 میں بھی ایک خاتون کو پیسے دے کر اس حوالے سے کتاب لکھوائی گئی، نصرت بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی کردارکشی کی مہم 88 کی دہائی میں چلائی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک ان معاملات کی وجہ سے رکنے والی نہیں ہے، لاکھوں لوگ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے اور چاند رات کو بھی ہزاروں نوجوان جھنڈے لے کر نکلیں گے۔
ملک کو حقیقی آزادی و خودمختاری دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عمران خان
فواد چودھری نے کہا کہ یہ عمران خان کی کردار کشی کرنے کی پوری کوشش کریں گے لیکن عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، آج ایک امریکی ٹی وی پر سب کچھ واضح ہو گیا کہ عمران خان کو کیوں ہٹایا گیا؟
پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے توہین مذہب کیسز سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی جب کہ آج تک پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے یہ حرکت نہیں کی تھی۔
عید کے بعدعمران خان کا پنجاب کے 6 شہروں میں جلسوں کا اعلان
ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے کہا کہ وزیر داخلہ اور وزیرقانون فاتحانہ طور پر یہ بات بتائی اور انہوں ںے انتقامی کارروائی کی ہمیں دھمکیاں بھی دی تھیں۔