شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Eid moon, shawal chand

 شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی  کا اجلاس آج ہوگا۔

عیدالفطر کل ہوگی یا پرسوں؟ شوال کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹِی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔

چیئرمین  مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مرکزی رویت ہلال  کمیٹی  شہادتوں کی بنیاد پر چاند کی رویت کا فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند آج نظر آنے کا  امکان نہیں ہے۔ عید الفطر 3 مئی  کو ہو گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں یکم شوال عید الفطر دو مئی بروز سوموار کو ہو گی۔

متحدہ عرب امارات، اومان سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔


متعلقہ خبریں