اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کو حراست میں لے لیا گیا۔
شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم نے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا، وہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے تھے۔
رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی ترقی محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ہے، وزیر اعظم
شیخ رشید احمد نے اپنے بھتیجے کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ہی شہر کے تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔ حکومت انتقام پر اتر آئی ہے اب حالات بہتر نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لانگ مارچ کو ناکام بنانا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اور فواد چودھری سمیت میرا نام بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں اس کیس میں ضمانت نہیں کروا رہا اور صورت حال سے متعلق آج دن میں پریس کانفرنس کروں گا۔