مولانا طارق جمیل کی پی ٹی آئی کی 27 ویں رمضان کی مناسبت سے منعقدہ دعائیہ تقریب میں دعا


اسلام آباد: ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ دعائیہ تقریب میں شب قدر کے فضائل بیان کررہے ہیں۔

مک مکا ہوا پھر کابینہ بنی، عمران خان کو نا اہل کرنیکی سازش ہو رہی ہے: شاہ محمود

ہم نیوز کے مطابق اس سے قبل دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جو قوم نظریے کو کھو بیٹھتی ہے اس کا وجود ختم ہوجاتا ہے، ہمیں جس پاکستان کی طرف جانا تھا بدقسمتی سے نہیں جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بننا تھا، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑاہونا تھا، ہمیں پاکستان کو مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر کھڑا کرنا چاہیے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری آزادی میں مداخلت ہوئی، باہر سے سازش کرکے پتلے بٹھائے گئے، ہم سب کو پاکستان سے متعلق علامہ اقبال کے خواب کو سمجھنا ہوگا، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ پاکستان کو کوئی عام ملک نہیں بننا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہمیں ریاست مدینہ کے اصولوں پر ایک عظیم قوم بننا تھا، قوم آج دعا کرے کہ ہم اپنی آزادی کی راہ میں حائل زنجیریں توڑ سکیں۔

کٹھ پتلیوں سمیت امپورٹڈ حکومت نا منظور قوم کی آواز ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ 1947 میں 27 ویں کی رات بننے والا پاکستان عام ملک نہیں تھا، یہ مسلمانوں کے ووٹ سے پاکستان بنا تھا، ان مسلمانوں کو پتہ تھا انہوں نے پاکستان میں نہیں رہنا لیکن ووٹ دیا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضرت محمد ﷺکے راستے پر چلنے کا حکم دیا ہے، اللہ نے ہمیں سنت نبوی ﷺ کی پیروی کا حکم دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو اسلام کے اصولوں پر کھڑا کرنا چاہیے تھا لیکن ہم جب تک کلمے کا مطلب نہیں سمجھتے زنجیریں نہیں ٹوٹتیں، اقبال کا شاہین بننے کیلئے ہمیں اپنی زنجیریں توڑنی پڑتی ہیں، خوف انسان کی پرواز روکتا ہے، آج کی رات پوری قوم کو غلامی کی زنجیریں توڑنے کیلئے دعا کرنی ہے، قوم اس رات اپنی آزادی کے راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہونے کی دعا کرے، جس کے ذہن میں غلامی ہو وہ کبھی بھی بڑا انسان نہیں بن سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بیگرز اور لائف سپورٹ مشین جیسے بیانات کبھی آگے نہیں بڑھنے دیں گے، مولانا طارق جمیل کو آج رات خصوصی طور پر اس دعا کیلئے بلوایا ہے۔

حکومت کو 8 سے 10 ہفتوں میں فارغ کر کے دکھائیں گے، فواد چودھری کا دعویٰ

عمران خان نے اس سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ  وہ آج شب مولانا طارق جمیل کے ہمراہ اپنی تحریک کی کامیابی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کریں گے۔

اس سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ پاکستان 14 اگست 1947 بمطابق 27 رمضان المبارک کو معرضِ وجود میں آیا تھا۔


متعلقہ خبریں