اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس: وکلا کیخلاف مقدمات واپس لینے کی سفارش

Islamabad High Court

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں وکلا کے خلاف مقدمات واپس لینے کی سفارش کردی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں وکلا کے خلاف مقدمات واپس لینے کی سفارش ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی نے کی ہے۔

اس ضمن میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی دہشتگردی کی دفعات نہیں لگتی ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے اس سلسلے میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس: مزید 5 وکلا کی ضمانت کی درخواستیں خارج

ہم نیوز کے مطابق وکلا تنظیموں کی جانب مقدمہ واپس لینے درخواست کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں