پشاور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ایک کال پر ملک میں انقلاب آسکتا ہے۔
نواز شریف نے حکومت ختم کی، سیاست بھی ختم کریگا، فرح گوگی کا دوسرا نام عمران خان ہے: مریم نواز
ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سے بھی سیاسی غلطیاں ہوئی ہیں الیکن ایسی جمہوریت کو لوگ تسلیم نہیں کرتے ہیں، عوام ان چوروں سے تنگ آگئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کابینہ میں زیادہ تر وزیرمجرم ہیں، میں ڈیڑھ سال پہلے کہتا تھا ن میں سے ش نکلے گی لیکن کوئی مانتا نہیں تھا، ملک میں شہباز شریف کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے کوئی بھی تیار نہیں ہے۔
نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا
انہوں نے کہا کہ قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کرائے جائیں، عوامی مسلم لیگ عمران خان کی کال پر لانگ مارچ میں شریک ہو گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کوئی بھی تحریک انصاف پر بین نہیں لگا سکتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے ساری دنیا کو مقصود چپڑاسی یاد کروا دیا ہے، ان چوروں کو دیکھنے سے لوگوں میں نفرت بڑھ جاتی ہے۔
سابق حکومت کی اہم شخصیات کےخلاف آئین شکنی کاریفرنس دائرکرنیکا فیصلہ
ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مطالبہ کیا کہ 31 مئی سے پہلےانتخابات کی تاریخ دی جائے، قوم نے ٹھپہ لگا دیا ہے کہ نوازشریف خاندان ریجیکٹڈ ہے۔