سندھ ہاؤس حملہ کیس، پی ٹی آئی کے دو ایم این اے گرفتار


اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت منسوخ کر دی۔

ہائی کورٹ نے ارکان قومی اسمبلی عطا اللہ اور فہیم خان کی ضمانت مسترد کر دی، جس کے دونوں ایم این ایز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ضمانت کی درخواستیں مسترد کیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ ہفتے ممبران قومی اسمبلی کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

یاد رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس پہنچ گئے تھے،  جہاں انہوں نے دھرنا دینے کے بعد سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا۔


متعلقہ خبریں