نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا، کسی بھی وقت پاکستان آسکتے ہیں

نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا، کسی بھی وقت پاکستان آسکتے ہیں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم کی دورہ سعودی عرب کیلئے حکام کو ہدایت: روزگار سمیت اہم سفارشات مرتب کریں

ہم نیوز کے مطابق میاں نواز شریف کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا گیا جس کی مدت دس سال ہے۔ یہ پاسپورٹ ڈپلومیٹک نہیں ہے بلکہ عام پاسپورٹ ہے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کسی بھی وقت پاکستان آسکتے ہیں۔ نواز شریف اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔

عمران خان کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

واضح رہے کہ نواز شریف کا پاسپورٹ زائد المعیاد ہوگیا تھا اور پی ٹی آئی حکومت نے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل روک دیا تھا۔


متعلقہ خبریں