مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں ڈرون کے ذریعے آنسو گیس چھوڑ دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں آنے والے افراد کو منشتر کرنے کے لیے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ میں موجود افراد کی حالت خراب ہو گئی اور کئی افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی پابندیوں کے باوجود جاپان کا روس سے معاہدہ
مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوجیوں کی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اور نماز کے دوران اسرائیلی فوجی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور نمازیوں پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ اسرائیلی قابض فوجیوں کی جانب سے نہتے شہریوں پر ربڑ کی گولیاں بھی برسائی گئیں جس کے باعث متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
Watch: Israeli forces use drones to drop tear gas on Palestinian worshipers in the al-Aqsa compound. #AlAqsa #Palestine https://t.co/DvGrqDiUsF pic.twitter.com/r5NtnQjXif
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) April 22, 2022
گزشتہ روز جمعہ کو مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں متعدد فلسطینی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔