قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کاونٹی کرکٹ میں چھ وکٹیں لے کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو بھی اپنا گرویدہ کر لیا۔
27 سالہ حسن علی نے لنکاشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے گلوسٹاشائیر کے خلاف عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 17 اوورز میں 47 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔
حسن علی کی عمدہ بولنگ کے باعث گلوسٹاشائیر کی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
🖐🌟 𝙋𝙀𝙍𝙁𝙊𝙍𝙈𝘼𝙉𝘾𝙀 @RealHa55an 👊🇵🇰
🌹 #RedRoseTogether pic.twitter.com/q42GJAPGQx
— Lancashire Cricket (@lancscricket) April 19, 2022
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ عظیم کرکٹر جمی اینڈرسن کے ساتھ گیند بازی کرنا میرے لئے ایک خاص لمحہ تھا۔ مجھے یاد ہے کہ وہ میری کارکردگی پر خوش اور تالیاں بجا کر انہوں نے مجھے داد دی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کاؤنٹی کرکٹ کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا ہے اور میں یہاں تجربہ حاصل کرنے آیا ہوں۔