سفیر کی بریفنگ، مراسلے کی تحقیقات: بیرونی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا، قومی سلامتی کمیٹی


اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مراسلے میں بیرونی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہوا۔ جس میں وفاقی وزرا اور تینوں سروسز چیف شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے منٹس پیش کیے گئے جبکہ گزشتہ اجلاس کے بعد کا جاری کردہ اعلامیہ بھی پیش کیا گیا۔

قبائلی اضلاع کے عوام کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیراعظم

اجلاس میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید نے ٹیلی گرام کے مواد اور پس منظر پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں گزشتہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ٹیلی گرام میں کسی سازش کے ثبوت نہیں ملے، سیکیورٹی ایجنسیز نے قومی سلامتی کمیٹی کو سازش کے ثبوت نہ ملنے سے آگاہ کر دیا ہے۔

سفیر کی بریفنگ اور سیکیورٹی ایجنسیز کی معلومات کے مطابق کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی۔

سانحہ دادو: وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم، رپورٹ طلب، متاثرین کے لیے ایک کروڑ جاری


متعلقہ خبریں