اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مغرب کے غلاموں کا سورج ڈوبتا نظر آ رہا ہے۔
سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ قائد اعظم نے 23 مارچ 1940 کو جو سفر شروع کیا اس کی تکمیل کی جدوجہد کی ابتدا آج ہے اور عمران خان کی قیادت میں قوم حقیقی آزادی کے لیے کمر بستہ ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان جہاں جہاں جائیں فول پروف سیکورٹی دی جائے، شہباز شریف کا حکم
انہوں نے کہا کہ مغرب کے غلاموں کا سورج ڈوبتا ہوا نظر آرہا ہے اور آج کے تاریخی اجتماع میں لاکھوں لوگ عمران خان کی خود داری کے نعرے پر لبیک کہیں گے۔
آج جو سفر قائد اعظم نے 23 مارچ 1940 کو شروع کیا تھا اس سفر کی تکمیل کی جدوجہد کی ابتدا ہے، عمران کی قیادت میں قوم حقیقی آزادی کیلئے کمر بستہ ہو چکی ہے اور غلامان مغرب کا سورج ڈوبتا ہوا نظر آرہا ہے، آج کے تاریخی اجتماع میں لاکھوں لوگ عمران خان کے خودداری کے نعرے پر لبیک کہیں گے pic.twitter.com/gn4tzsDxMj
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 21, 2022