من گھڑت اور جھوٹی خبر شائع کرنے پر بی بی سی سے جواب طلب


پاکستان نے بی بی سی اردو کی جانب سے من گھڑت اور جھوٹی سٹوری شائع کرنے پر برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے ہیڈ کوارٹرز سے جواب طلب کر لیا۔

پاکستان کی تحریری شکایت ڈائریکٹر جنرل بی بی سی کو موصول ہو گئی ہے جس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

بی بی سی نے پاکستان کی شکایت پر معاملے کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

بی بی سی اردو کی رات کے واقعات کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار

خیال رہے کہ رواں سال 10اپریل کو بی بی سی اُردو نے ایک انتہائی لغو اور بے بُنیاد سٹوری شائع کی تھی،اس سٹوری کہانی میں تمام باتیں حقائق اور صحافتی اُصولوں کے منافی تھیں۔

آئی ایس پی آر سمیت تمام شراکت دار اس سٹوری کو مسترد کر چکے ہیں۔

بی بی سی اُردو ماضی میں بھی ایسی ہی بے بُنیاد اور جھوٹی سٹوریاں شائع کرتا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں