ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کی جائے، فواد چودھری


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کی جائے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب اور مفتاح اسماعیل پریس کانفرنس کر رہے تھے تو لگا فرشتوں کو کام زیادہ کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آزادی کی تحریک کامیاب ہو گئی ہے اور کراچی کے جلسے تک عوام کی طاقت نے میڈیا کو بھی دکھانے پر مجبور کر دیا تھا۔ کل مینار پاکستان پر حقیقی آزادی کے لیے جلسہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیلنجز ہیں تو مواقع بھی: حکومتی اتحاد ذاتی نہیں،عوامی مفاد کےلیے ہوگا، شہباز شریف

فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کی جائے بلکہ مسائل کے حل کے لیے الیکشن کی جانب جایا جائے اور عدالتی نظام میں اصلاحات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی کابینہ کے جتنے لوگ ہیں ان میں سے 26 ضمانت پر تھے۔ وزیر اعظم اور ان کے بیٹے سمیت سب ضمانت پر ہیں۔ حکومت میں آتے ہی پہلا کام ایف آئی اے میں انکوائری کرنے والے کو تبدیل کیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہم 24 گھنٹے کام کرتے ہیں تو پھر جو لوگ ضمانتوں پر ہیں سپریم کورٹ ان کے کیسز سنے۔ اگر جج میرٹ پر فیصلہ کریں تو شہباز شریف جیل میں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں