سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس سے پہلے آئی جی اسلام آباد کے دفتر کو چاہئے وزیر اعظم ہاؤس کو سب جیل قرا دے دیں۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ اتنے ملزمان اکٹھے ایک جگہ خطرناک ہو سکتے ہیں۔
کابینہ اجلاس سے پہلے IG Islamabad کے دفتر کو چاہئے وزیر اعظم ہاؤس کو سب جیل قرا دے دیں ، اتنے ملزمان اکٹھے ایک جگہ خطرناک ہو سکتے ہیں ۔۔۔ #GangsOfJatiUmra #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 20, 2022
یاد رہے گزشتہ روز فواد چوہدری نے شہباز شریف کی کابینہ کی تشکیل ہونے کے بعد ٹوئٹ کی تھی کہ وزیراعظم سمیت کابینہ کے چوبیس ممبران ضمانتوں پر رہا ملزمان ہیں۔
نئی کابینہ سے چیرمین سینٹ کی بجائے آئی جی جیل خانہ جات اگر حلف لیتا تو دنیا کو زیادہ اچھا اور واضح پیغام دیا جا سکتا تھا. کلبوشن یادیو ہی جیل میں رہ گیا، باقی تو سب وزیر بن گئے ہیں۔
وزیراعظم سمیت کابینہ کے چوبیس ممبران ضمانتوں پر رہا ملزمان ہیں۔
نئی کابینہ سے چیرمین سینٹ کی بجائے آئی جی جیل خانہ جات اگر حلف لیتا تو دنیا کو زیادہ اچھا اور واضح پیغام دیا جا سکتا تھا.
کلبوشن یادیو ہی جیل میں رہ گیا، باقی تو سب وزیر بن گئے ہیں۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 19, 2022