مفتاح اسماعیل وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو مقرر، نوٹی فکیشن جاری


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے خطرے کی گھنٹی بجادی: پاکستان کیلئے مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑے مسائل قرار

ہم نیوز کے مطابق مفتاح اسماعیل نے آج ہی عہدے کا حلف اٹھایا تھا، اب انہیں وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو مقرر کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مفتاح اسماعیل کو آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 9 کے تحت وفاقی وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت غیرمنتخب شخص 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل سینیٹ یا قومی اسمبلی کے رکن نہیں ہیں اور وزیر بننے کے لیے ایوان بالا یا ایوان زیریں کا رکن ہونا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں بھی انہیں آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 9 کے تحت وزیر خزانہ بنایا گیا تھا۔ اس وقت بھی وہ دونوں ایوانوں میں سے کسی ایک کے بھی رکن نہیں تھے۔ انہوں ںے قومی اسمبلی میں بجٹ بھی پیش کیا تھا۔

خسارہ کم کرنا ہے، آئی ایم ایف سے قسط بحال کرانی ہے، کابینہ کا اعلان رات ہو جائیگا: مفتاح اسماعیل

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بھی اجلاس منعقد ہوا جس میں پیٹرولیم ڈویژن کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کے پرائس ڈیفریشیل کلیمز کی ادائیگی کی سمری پر غور کیا گیا۔

اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے سے قیمت کا فرق حکومت نے سبسڈی کے طور پر ادا کرنا ہے، ای سی سی نے اپریل کیلئے 68.74 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے مہنگائی، بیروزگاری اور معیشت کو بڑ ے چیلنجز قرار دیدیا

ہم نیوز کے مطابق جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ رقم اپریل کے کلیمز سمیت مارچ کے فرق کا بھی احاطہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں