عمران خان نے کیا اینگرو کا طیارہ استعمال، احسن اقبال ہو گئے برہم: کہا، یہ ہے کمپنی کا غیر پیشہ ورانہ رویہ


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اینگرو کارپوریشن پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا انتہائی غیر پیشہ ورانہ رویہ دیکھنے میں آیا کہ ایک سیاسی جماعت کا لیڈر حکومت مخالف ریلی کے لیے ان کا طیارہ استعمال کر رہا ہے۔

یہ فارن فنڈنگ کیس سے پی ٹی آئی کو میچ سے باہر کرنا چاہتے ہیں، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق احسن اقبال نے اس برہمی کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان گزشتہ روز کراچی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کے لیے ایک کمپنی کے ایک چارٹرڈ طیارے میں اسلام آباد سے گئے تھے اور اسی طیارے سے واپس وفاقی دارالحکومت پہنچے تھے۔

حمزہ شہباز کا حلف لینا ہے یا نہیں،ہنگامہ آرائی کی رپورٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے، گورنر پنجاب

عمران خان کی قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ اترنے اور چل کر جانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں لوگوں نے دیکھا تھا کہ سابق وزیراعظم کے ہمراہ مخدوم شاہ محمود قریشی ہیں جب کہ پس منظر میں ایک چھوٹا طیارہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹ بیان میں لکھا ہے کہ اس سے ہٹ کر کہ یہ طیارہ چارٹر تھا یا اسپانسرڈ ، برائے مہربانی ایک عوامی کمپنی ہونے کی حیثیت سے اپنی حدود کو جانیں، یہ ذاتی جاگیر نہیں ہے۔

حمزہ محنت کرو اور دل و جان سے پنجاب کے لوگوں کی خدمت کرو، شہباز شریف

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اس سے قبل بھی اندرون ملک سفر کے لیے چارٹرڈ طیاروں کا استعمال کرتے رہے ہیں البتہ وزارت عظمیٰ کےمنصب پہ فائز ہونے کے بعد ان کے سفر کے انتظامات سرکاری سطح پر کیے جاتے تھے۔


متعلقہ خبریں