خبردار!فیک نیوز کا فیکٹ چیک،سوشل میڈیا پر فیک نیوز کو نیوز چینل سے جوڑنے کی خطرناک کوشش


کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے کے موقع پر سوشل میڈیا پر وائرل جیو نیوز سے منسوب ویڈیو کو جیو نیوز نے جھوٹا اور جعلی قرار دیا ہے۔

جیو نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک فیک ویڈیو پھیلائی جارہی ہے جسے جیو نیوز سے منسوب کیا جارہا ہے تاہم اس ویڈیو کا جیو نیوز کی کوریج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جلسے کے کوریج کے دوران رپورٹر کا بیپر ختم ہوا تو وہ دوسری طرف مڑ گئے۔ اس دوران قریب کھڑے ہوئے لوگ جو ممکنہ طور پر پی ٹی آئی کے کارکن ہیں، رپورٹر پر آوازیں کستے ہوئے کہا کہ ’دھکا دیکر گرادو، پی ٹی آئی پر الزام لگا دو، ڈھونڈ ڈھونڈ کر خالی جگہ بناؤ‘۔

اس دوران یہ ریکارڈنگ ٹیمپر کرکے وائرل کی گئی جس کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ویڈیو میں یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جیو نیوز کے رپورٹر کچھ نہیں بول رہے اور نہ سنائی دینے والی آڈیو کو سن رہے ہیں یا جواب دے رہے ہیں۔

جیو نیوز کا کوئی پروڈیوسر جلسے میں موجود نہیں تھا اور نہ ہی پروڈیوسر فیلڈ میں ہوتے ہیں۔

یہ آوازیں کیمرے میں ریکارڈڈ ہیں جو کہ جیو نیوز ویب سائٹ کے مطابق وہاں موجود پی ٹی آئی کارکنوں کی ہیں اوراب اس کو غلط انداز میں سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے۔

فیک ویڈیو کو جیو نیوز سے منسوب کرنے پر ادارہ قانونی کارروائی کرنے جارہا ہے اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو فیک پوسٹ کے ذمہ داران کے خلاف تحقیقات کی درخواست دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں