حمزہ شہباز کا حلف لینا ہے یا نہیں،ہنگامہ آرائی کی رپورٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے، گورنر پنجاب


گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی عیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ کل پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کی رپورٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ حلف کس نے لینا ہے

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ عمر سرفراز چیمہ نے پرویز الٰہی کی خیریت دریافت کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں کل ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے وضع داری کے ساتھ ایوان چلایا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا حلف لینا ہے یا نہیں۔ ہنگامہ آرائی کی رپورٹ اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ میں نے خود عدلیہ کی آزادی کے لیے مار کھائی ہے۔ اس وقت جو کچھ ہو رہا سب کا کردار قوم کے سامنے ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی عیادت کرنے والوں میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ برگیڈیئر ر اعجاز شاہ سابق وزیر قانون راجہ بشارت اور فرید پراچہ سمیت دیگر شخصیات شامل تھی۔

 


متعلقہ خبریں