تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے۔
فواد چودھری نے پشاور اورکراچی میں پی ٹی آئی کے کامیاب جلسے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ پشاور اور کراچی نے بتا دیا ہے کہ ملک نرم انقلاب کیلئے تیار ہے۔
پشاور اور کراچی نے بتا دیا ہے کہ ملک نرم انقلاب کیلئے تیار ہے، انشاللہ پاکستان کا ہر شہر تحریر اسکوائر بنے گا، اس امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے تیار رہو اور عمران خان کے اعلان کا انتظار کرو۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنطور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 17, 2022
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان کا ہر شہر تحریر اسکوائر بنے گا۔امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے تیار رہو۔عمران خان کے اعلان کا انتظار کرو۔