الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

الیکشن کمیشن

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے  الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی۔

پی ٹی آئی نے 25 جنوری اور 31 جنوری کو دائر درخواستیں مسترد کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا۔

یاد رہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔


متعلقہ خبریں