اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوئی جماعت ن لیگ کے ساتھ کابینہ میں بیٹھنے کو تیار نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان کے امپورٹڈ ابھی تک کابینہ نہیں بنا سکے اور پاکستان میں کوئی نام نہاد حکومت بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف شو بازیاں چل رہی ہیں۔ مصطفیٰ امپیکس کیس کے مطابق وزیر اعظم کوئی فیصلہ کابینہ کے بغیر کرنے کا مجاز ہی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجموعی طور پر 820 ارب روپے وصول کیے، چیئرمین نیب
فواد چودھری نے کہا کہ کوئی جماعت ن لیگ کے ساتھ کابینہ میں بیٹھنے کو تیار نہیں ہے۔
پاکستان کے امپورٹڈ ابھی تک کابینہ نہیں بنا سکےمطلب پاکستان میں کوئ نام نہاد بھی حکومت نہیں ہے صرف شو بازیاں چل رہی ہیں مصطفیٰ امپیکس کیس کے مطابق وزیر اعظم کوئ فیصلہ کابینہ کے بغیر کرنے کا مجاز ہی نہیں، کوئ جماعت نون کے ساتھ کابینہ میں بیٹھنے کو تیار نہیں #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 14, 2022