’’کمرکس لیں، خدمت کرنے آئے ہیں‘‘ وزیراعظم کا ہفتے میں صرف ایک چھٹی کا اعلان


وزارت عظمی کا پہلا دن، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم آفس پہنچ گئے، باضابط ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کردی.

وزیراعظم شہباز شریف مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفتر پہنچ گئے، وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

رمضان المبارک میں سرکاری اوقات کار کے مطابق صبح 10 بجے دفاتر کھلنے کا وقت مقرر کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 کے بجائے ایک تعطیل کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آفس سنبھالتے ہی عوام کے ریلیف کے اعلانات پر عمل کا آغاز بھی کر دیا، شہباز شریف نے گزشتہ روز کیے گئے اعلانات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے جو بچایا وہ اب لٹ رہا ہے، شہباز گل

رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم جاری کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ عوام کو سستی اشیا کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا، پینشن میں اضافے، کم از اکم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر فی الفور عمل حکم جاری کیا گیا۔

شہباز شریف کی وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات بھی ہوئی، کہا کہ کمر کس لیں، عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا، ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے رہنما اصول ہیں۔


متعلقہ خبریں