ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس موبائل پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کر لیا ہے جب کہ تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس موبائل کو ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کے گشت پر تھی۔
ڈی آئی خان میں فائرنگ، 3 کسٹم اہلکار جاں بحق
ہم نیوز کے مطابق پولیس موبائل کو ڈی آئی خان میں چوک یادگار، کلاچی کے قریب نشانہ بنایا گیا جس کے باعث تین اہلکاروں نے جام شہادت نوش کر لیا۔
علاقہ پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ڈی ایس پی فضل سبحان بھی شامل ہیں۔
ڈی آئی خان: ایک ارب روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد
پولیس موبائل کو حملے کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور اطراف کے علاقوں کو سیل کردیا جب کہ جائے وقوع سے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈی آئی خان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ
ہم نیوز کے مطابق علاقہ پولیس نے شہدا کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔