بلاول بھٹو کی شہباز شریف کو پی ایم ایلیکٹ کہہ کر مبارکباد

بلاول بھٹو کی شہباز شریف کو پی ایم ایلیکٹ کہہ کر مبارکباد

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کو پی ایم ایلیکٹ کہہ کر مبارکباد دے دی۔

مراسلے میں سازش ثابت ہو گئی تو استعفیٰ دیکر گھر چلا جاؤں گا، شہباز شریف

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور ان کی حکومت کے سامنے کئی چیلنجز ہیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سب سے پہلے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے سلیکٹڈ وزیراعظم کہا تھا اور پھر گزشتہ سالوں کے دوران وہ تواتر کے ساتھ انہیں سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ کر پکارتے رہے۔

شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب،تحریک انصاف کا بائیکاٹ، تمام ارکان مستعفی

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے اپنی کمٹمنٹ پوری کردی، سلیکٹڈ وزیراعظم کو جمہوری طور پر آؤٹ کردیا۔

نواز کے بعد شہباز، پاکستان کے پہلے دو بھائی وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی ، انتخابی اصلاحات اور سب کیلئے پھلنے پھولنے کے مواقع پیدا کرنا ہیں۔


متعلقہ خبریں