قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرلیا گیا،وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ ایجنڈے میں چوتھے نمبر پر ہے۔
6 نکاتی ایجنڈا میں وقفہ سوالات اور 2 توجہ دلائو نوٹس بھی شامل ہیں،نکتہ اعتراض کو بھی ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ کو کالعدم قرار دے کر اسمبلی بحال کر دی تھی اور تحریک عدم اعتماد کے لیے اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کے نو اپریل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔